عراق:مصروف بازار میں دو دھماکے، 23 ہلاک

بغداد ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بغداد اور عراقی دارالحکومت کے قریب آج سلسلہ وار دھماکوں کے نتیجہ میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ یہ حملے غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل پیش آئے جبکہ بغداد کے جنوب مشرقی مضافاتی جسردیالا کی ایک مارکٹ میں بم دھماکہ کیا گیا ۔ چند منٹ بعد ایک کار بم سے بھی قریبی علاقہ میں تباہی مچائی گئی جہاں کافی لوگ جمع تھے۔ پولیس اور اسپتالی عہدیداروں نے جسردیالا کے مہلوکین کی تعداد 8 بتائی جہاں 20 دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں کئی اسٹوڈنٹس شامل ہیں، جو قریب میں واقع اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد واپس ہورہے تھے۔کسی گروپ نے ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔