عثمانیہ یونیورسٹی میں چہل قدمی کے دوران ایک شخص فوت

حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی احاطہ میں چہل قدمی کے دوران ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ نعیم خان جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ ودیا نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس کا خیال ہے کہ چہل قدمی کے دوران مشتبہ طور پر گرنے کے سبب اس کی موت ہوگئی ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق نعیم خان آج صبح اچانک گر پڑے تاہم مقامی عوام نے فوری ایمبولس کو طلب کرلیا جہاں عملہ نے ان کی طبی جانچ کے بعد انہیں مردہ قرار دیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔