لاہور۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق اور بالی ووڈ ادارکارہ تمنا بھاٹیہ کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی،سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں دونوں کی دوستی کے حوالے سے تبصرے کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے ۔دراصل عبدالرزاق کو دبئی میں ایک جیولری برانڈ کی لانچنگ تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں تمنا بھی مہمان تھیں ۔دونوں نے جیولری کی نمائش کی تو فوٹو گرافر نے تصویر اتار لی اور سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ پاکستانی کرکٹر ہندوستانی اداکارہ کو شاپنگ کروا رہے ہیں اور دونوں میں قریبی تعلقات ہیں۔