عاپ اپنے قد سے بڑھا لڈو کھانا چاہتی ہے : راجناتھ

پاناجی ۔ /27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج عام آدمی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے اور گوا میں آئندہ حکومت کے دعوی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں جہاں اروند کجریوال زیرقیادت عاپ برسراقتدار ہے و۔ کونسا کارنامہ کردکھا چکی ہے جو گوا میں حکومت قائم کرنے کی باتیں کررہی ہیں ۔ انہوں نے عاپ پر تنقید کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ پارٹی اپنے قد سے بڑا لڈو کھانا چاہتی ہے ۔ بی جے پی کے سینئر قائد کنکولن جنوبی گوا میں بی جے پی امیدوار راجن نائیک کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے یہاں /4 فبروری کو اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی مقرر ہے ۔