پٹنہ ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے این ڈی اے کے عام بجٹ کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ محکمہ ریلویز ہمیشہ خسارے کی بات کرتا ہے جبکہ ان کے زمانے میں جب وہ وزیر ریلوے تھے، دس سال تک کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا بلکہ ’’غریب رتھ‘‘ نامی ایک بہترین ٹرین بھی شروع کی گئی تھی۔ خسارے کی بات کرنا ناقابل فہم ہے کیونکہ کوئی بھی ادارہ اگر مسلسل خسارہ کا شکار ہوتو اسے بند ہوجانا چاہئے۔
روپیہ کی قدر میں 26 پیسے بہتری
ممبئی ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روپیہ کی قدر میں آج 26 پیسے کی اچھال درج ہوئی جس کے بعد وہ ڈالر کے مقابل 59.93 روپئے پر بند ہوا۔ اس ہفتے نریندر مودی حکومت کے ریلوے بجٹ اور مرکزی بجٹ پیش ہونے کے دوران گزشتہ جمعہ کے مقابل روپیہ کی قدر 21 پیسے گھٹی ہے۔