نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) داخلی اختلافات کے باعث مسائل کا شکار عام آدمی پارٹی اپنے قومی عاملہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ منعقد کرے گی ۔ تا کہ 28 مارچ کو اپنے قومی کونسل اجلاس کیلئے ایجنڈہ کو قطعیت دی جاسکے ۔ 21 رکنی قومی عاملہ کے اجلاس میں پارٹی کے اہم قائدین جیسے چیف منسٹر اروند کجریوال اور دیگر قائدین پر شانت بھوشن اور یوگیندر یادو شرکت کریں گے ۔ یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا چیف منسٹر دہلی کجریوال اس اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں ۔ اس مسئلہ کو آئندہ چند دنوں میں حل کرلیا جائے گا ۔