عام آدمی پارٹی کو 40 تا 45 نشستوں پر کامیابی کا یقین

نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی مجوزہ دہلی اسمبلی انتخابات میں 40 تا 45 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر سروے کرایا ہے اور توقع ہیکہ سابق کے مقابلہ زیادہ نشستوں پر کامیابی ملے گی۔ اروند کجریوال نے 49 دن حکومت چلانے کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا اس کے بعد دہلی میں صدر راج نافذ کردیا گیا تھا۔ حال ہی میں ایک نیوز چینل نے اوپنین پول میں کہا تھا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اکثریت کے ساتھ کامیابی ملے گی جبکہ عام آدمی پارٹی دوسرے مقام پر رہے گی اور کانگریس کو تیسرا مقام حاصل ہوگا۔