عام آدمی پارٹی سے لوک سبھا کیلئے مقابلہ ممکن : میدھا پاٹکر

اندور 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کیلئے حال ہی میں سرگرم تائید کا اعلان کرنے والی سماجی کارکن میدھاپاٹکر نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر ان کے لوک سبھا انتخابات میںمقابلہ کرنے کا امکان برقرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قومی اتحاد برائے عوامی تحریک کے کچھ قائدین بھی سیاسی راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرمدا بچاؤ آندولن کے کچھ قائدین عام آدمی پارٹی کے ٹکٹس پر مدھیہ پردیش کے کم از کم دس اضلاع میں سیاسی راستہ اختیار کرسکتے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ ان کی تحریک کے کچھ قائدین نے عام آدمی پارٹی کی تائید کا اعلان کیا تھا اور وہ سیاسی راستہ بھی اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ وہ ابھی عام آدمی پارٹی میں شامل نہیں ہوئی ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر ان کے لوک سبھا کیلئے مقابلہ کرنے کا امکان برقرا ر ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ عام آدمی پارٹی مدھیہ پردیش میں تیسری طاقت بن کر ابھریگی ۔ عوام کانگریس و بی جے پی سے بیزار ہوچکے ہیں ۔