عامر ‘ فلائڈ مے ویدر کی حکمرانی ختم کرنے کے خواہاں

لندن۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) باکسر عامر خان ناقابل شکست باکسر فلائڈ مے ویدر کی حکمرانی ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن یہ لڑائی ان کے حصے میں آتی ہے یا نہیں،اس کا فیصلہ ان کے کل کے مقابلے کرے گا۔ اپنے پھرتیلے اور طاقتور مکوں کے ساتھ باکسر عامر خان کل رنگ میں اتر رہے ہیں۔ وہ بے تاب ہیں،اپنے حریف کرس الجیری کو مات دینے کے لئے، جو 20 میں سے صرف ایک مقابلے میں شکست ہیں۔ عامر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی باکسنگ ٹیکنکس بہتر کی ہیں اوراس مرتبہ وہ کوئی غلطی نہیں کرنے والے ہیں۔ عامر خان اس مقابلے کے لئے پسندیدہ تصور کئے جارہے ہیں۔ یہ میچ جیتنے کی صورت میں،30 مقابلوں میں 19 ناک آؤٹ فتوحات حاصل کرنے والے عامر خان کا مقابلہ ہوگا باکسنگ کی دنیا کے ناقابل شکست حریف فلائڈ مے ویدر سے ہوگا ۔