کراچی24 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کے شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی اگلے ماہ ڈومیسٹک کر کٹ میں واپسی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، ایک ویب سائیٹ کے مطابق آئی سی سی کرپشن سے متعلق اپنے قوانین کو تبدیل کرنے پر غور کررہا ہے جس کا فائدہ عامر کو ہوسکتا ہے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں نظر آسکتے ہیں۔عامر پر چار سال قبل دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹسٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا انہوں نے جان بوجھ کر پیسوں کے لئے نوبالڈالے۔ اسپاٹ فکسنگ الزامات ثابت ہونے پر عامر پر پانچ سال کی پابندی لگائی گئی تھی اور انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا، محمد عامر کے بارے میں حتمی فیصلہ رواں ماہ آئی سی سی کے اجلاس میں ہوگا۔