نیویارک ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی باکسر عامرخان نے طالبان کے ہاتھوں پشاور میں نشانہ بننے والے اسکول کے لئے اپنی نیکروں کی ایک جوڑی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں خان نے کہا کہ ان نیکروں کی قیمت 30 ہزار پاؤنڈ ہے اور ان میں 24 کیارٹ سونے کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں عامر خان نے پشاور واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں احساس اور کہا کہ ہلاک کئے جانے والے 132 بچوں کے والدین پر کیا گزر رہی ہو گی۔ انہوں نے تباہ شدہ اسکول کی تعمیر نو اور علاقے میں سلامتی کے انتظامات میں اضافے کیلئے یہ عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔