قطر ۔ 21 مئی (ایجنسیز) ویل کارنل میڈیکل کالج قطر کی 20 سالہ اقبال الاسد غالباً عالم عرب کی اب تک کی کمسن ترین ڈاکٹر ہیں۔ اقبال الاسد ویل کانیل میڈیکل کالج قطر کی 10 تاریخ میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔ جب وہ ایک بچی تھیں تو انہوں نے اپنے بڑے بھائی بہنوں کو حصول تعلیم کرتے دیکھ کر الجبرا سیکھ لیا تھا۔ اپنی پانچویں سالگرہ سے پہلے ان کا پسندیدہ مشغلہ کتابوں کا مطالعہ اور ریاضی کے مسائل حل کرنا تھا۔ گرائجویشن کے بعد نیچر میڈلسٹ نے اقبال الاسد کا انٹرویو لیا تھا کہ وہ 20 سال کی عمر میں ڈاکٹر بننے میں کیسے کامیاب رہیں اور ان کے مستقبل کے منصوبے کیا ہیں۔ یہ انٹرویو شائع ہوچکا ہے۔