عالمی چیالنجوں سے فرار نہ ہونے تاجروں کو مودی کا مشورہ

نئی دہلی 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے تاجر برادری سے کہاکہ عالمی چیالنجس سے فرار اختیار نہ کریں بلکہ اُن کا سامنا کریں۔ اُنھوں نے تیقن دیا کہ تمام غیرضروری قوانین منسوخ کردیئے جائیں گے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ’’تمام چور ہیں‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ میں نہیں جانتا کہ اِس سے مجھے سیاسی فائدہ پہونچے گا یا نہیں لیکن تاجر برادری کو میرا مشورہ ہے کہ عالمی چیالنجس سے راہ فرار اختیار نہ کریں۔ انھیں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اگر کاروبار آن لائن ہوجائے تو اُن کے کاروبار ختم ہوجائیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ آپ کو حکومت سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ چیالنجس کا سامنا کرنے کی قابلیت اُن میں پیدا کرنے کے لئے حکومت مدد کرے۔ اُنھوں نے کہاکہ چھوٹا سا صارف بھی ہمیشہ بڑی کمپنیوں کی مصنوعات خریدنا چاہتا ہے یہ فیصلہ کرنا ہمارا کام نہیں کہ اِس رجحان سے فرار حاصل کریں بلکہ اِس کا مقابلہ کرنا ہمارا کام ہے۔بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی نے معاشی پالیسیوں کے تعلق سے موقف میں تبدیلی کا بھی اشارہ دیا۔