عالمی شہرت یافتہ پستہ ہائوز حلیم کے چرچے ہر زبان پر

سب کو معلوم ہے اور سب کو خبر ہوگئی، آپ کے شہر حیدرآباد سے لے کر امریکی شہر کیلی فورنیا اور یو اے ای تک
ہر سال کی طرح نمبر 1 برقرار، حیدرآباد و اطراف میں 200 سے زائد آئوٹ لیٹ پر دستیاب
حیدرآباد۔29 جولائی (راست) پستہ ہائوز شاہ علی بنڈہ کی پستہ ہائوز حلیم کی رمضان 2016ء سے امریکی شہر کیلی فورنیا اور خلیجی ممالک مسقط و دوبئی میں بھی لائو کچن میں تیاری و فروخت شروع کردی گئی ہے۔ ریاست آندھراپردیش و تلنگانہ کے علاوہ ملک بھر کے جملہ 11 شہروں میں تیاری اور ملک و بیرون ملک میں 200 سے زائد مقامات پر دستیابی کے ساتھ ہی پستہ ہائوز حلیم اب ساری دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی حلیم بن گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شہر حیدرآباد و سکندرآباد اور اطراف بلدا آر آر ڈسٹرکٹ میں بھی 200 مقامات پر شام 4 بجے سے رات دیر تک دستیاب ہے۔ منیجنگ ڈائرکٹر پستہ ہائوز گروپ ایم اے مجید نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا جوڑواں ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش و ملک گیر سطح پر ہی نہیں بلکہ ایشیائی، امریکی، یوروپی اور خلیجی ممالک میں ذائقہ لذت اور مقدار میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائے رکھنے والی ’پستہ ہائوز حلیم‘ کو عالمی معیار کی تیاری و سب سے زیادہ فروخت کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پستہ ہائوز حلیم گزشتہ 18 برسوں سے حلیم کے معاملہ میں نمبر 1 مقام پر برقرار رہتے ہوئے اب 19 ویں سال میں داخل ہوچکی ہے۔ پستہ ہائوز کو ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمود علی کے ہاتھوں بیسٹ اور نمبر 1 حلیم کا ایوارڈ حاصل ہوتے ہی اب تک جملہ 547 مقامی و بین الاقوامی ایوارڈ کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔ یہ سب محض اللہ رب عزت اور رسولؐ پاک سے محبت کا نتیجہ ہے۔ ایم اے مجید کسی کا نام نہ لیتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ آرٹی فیشل اجزاء سے پاک حلیم کی تصدیق کے بعد ہی لذت اور معیار سے لطف اندوز ہوں، صرف لذتِ ذائقہ کے لئے مصنوعی اجزاء کی آمیزش سے تیار کردہ شہر میں دستیاب چند دیگر حلیموں سے آپ اپنی قیمتی صحت خراب نہ کریں۔ پستہ ہائوز حلیم میں ہمیں لذت ذائقہ اور اعلی و عالمی معیار کے ساتھ عوام کی قیمتی صحت کا بھی بڑا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ لذت شناس اور اپنی صحت کا خیال رکھنے والے حضرات پستہ ہائوز حلیم کی ان خوبیوں سے واقف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح گتی پیاکرس و موورس سرویس کے ذریعہ ملک بھر میں کشمیر سے کنیا کماری تک اور یوروپی و ایشیائی ممالک بشمول چائنا کو بھی حیدرآبادی پستہ ہائوز حلیم کی سربراہی کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں گھر بیٹھے پستہ ہائوز حلیم آرڈر کرنے کے لئے Swiggy سے معاہدہ کیا گیا ہے جو آرڈر کرنے پر اندرون 20 تا 30 منٹ حلیم گھر تک پہنچائے گی۔ ایم اے مجید نے ملک بھر کے مشہور اردو، تلگو و انگریزی روزناموں اور نیوز چیانلس کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے آج پستہ ہائوز حلیم کی ساری دنیا میں دھوم ہے۔ جناب الحاج محمد عبدالمجید نے بتایا کہ اب پستہ ہائوز حلیم اللہ پاک کے فضل و کرم سے دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی حلیم ہے۔ ایشیاء انڈونیشیاء، ملیشیا، سری لنکا، یورپ، افریقہ، امریکہ ، کینڈا کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا کے ایسے ایسے مقامات اور شہروں سے ہمیں حلیم کے آرڈرز حاصل ہورہے ہیں جن شہروں کے نام بھی ہمارے لئے نئے ہیں۔ ہمیں حیرت ہوتی ہے ان مقامات پر بھی پستہ ہائوز حلیم کے چاہنے والے موجود ہیں۔ یہ سب اللہ پاک کا کرم اور اس کے حبیب پاکؐ کا صدقہ اور ہمارے اپنے کرم فرمائوں بہی خواہوں سرپرستوں کی دعائوں اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ جناب الحاج محمد عبدالمجید نے آپ سب سے رمضان المبارک کی خصوصی دعائوں میں انہیں اور پستہ ہائوز کو بھی شامل رکھنے کی گزارش کی ہے تاکہ آپ سب کی مزید بہتر خدمت انجام دے سکیں۔
دفتر سیاست میں آج معمرین میں سینئر سٹیزن کارڈس کی تقسیم
حیدرآباد۔29 جون (دکن نیوز) سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے معمرین میں سینئر سٹیزن کارڈس کی تقسیم 30 جون جمعرات کو 11 بجے دن، محبوب حسین جگر ہال میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف کے ہاتھوں عمل میں آئے گی۔ ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف صدارت کریں گے۔ جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ رانی تھوٹا فائونڈر پری اسکولس مائی گڈس ٹولی چوکی، جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ، جناب ایم اے ستار خان جنرل سکریٹری آسرا شرکت کریں گے۔ جناب ایم اے قدیر کارگزار صدر فورم معمرمین کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تقریب میں کارڈس کی اہمیت اور فوائد پر روشنی ڈالی جائے گی۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔