جگتیال ۔ 26 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بزم اردو ادب جگتیال کی جانب سے ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ 2 ڈسمبر بروز چہارشنبہ بوقت 9بجے شب قلعہ جگتیال کے روبرو وسیع و عریض میدان نزد جامع مسجد جگتیال منعقد ہوگا ۔ مشاعرہ کی صدارت شہر پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر و سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ اسٹیٹ کریں گے ۔ اس مشاعرہ میں عمران پرتاب گڑھی کے علاوہ حامد بھساولی ، کریم درویش ( داشم ) ، انیس نبیل ، مبین راہی انظر ، مصفطی پوری ( مہاراشٹرا ) سردار سلیم ، ڈاکٹر فاروق شکیل ، شاہد عدیلی ( حیدرآباد ) ، صابر کاغذ نگری ، افسر عثمانی ، امجد سلیم امجد ، لائق علی وارثی ، اظہر کورٹلوی ، فہیم ماجد ، اشفاق محمد خان رئیس ، مبصر ایمان اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے ۔ جبکہ اس مشاعرہ کی نظامت جناب اشفاق اصفی نظام آباد کریں گے اور شہر جگتیال کے معزز تمام میزبان شعراء اکرام اپنے کلام سے محظوظ کریں گے ۔ جناب خواجہ لیاقت علی محسن صدر بزم اردو ادب جگتیال و جناب مصباح الحق ادیب نائب صدر ، ٹیپکل جگتیال معتمد عمومی ، مشیران بزم شعیب الحق ، محمد ساجد بٹواری ، تحسین الدین ، معتمد بزم نے شہریان جگتیالی اور آس پاس کے مقامات کے اردو کے متوالوں سے خواہش کی کہ وہ اس مشاعرہ میں شرکت کریں ۔