حیدرآباد 30 اکٹوبر ( آئی این این ) ورلڈ بینک امپلیمنٹیشن سپورٹ مشن ٹیم کا ایک اختتامی اجلاس آج چیف سکریٹری آندھرا پردیش آئی وی آر کرشنا راؤ کی موجودگی میں منعقد ہوا ۔ اس میں آندھرا پردیش ڈیزاسٹر ریکوری پراجیکٹ کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یہ پراجیکٹ حکومت آندھرا پردیش کی ایجنسیوں کی ڈیزاسٹر خطرات سے نمٹنے میں صلاحیتوں میں اضافہ کو فروغ دے گا اور انہیں تباہی سے نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلہ میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔