عاشق کی دھوکہ دہی سے معشوقہ کا اقدام خودکشی

نظام آباد:6؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے بی وی سے تعلق رکھنے والے ریاستی قائد انجا گوڑ نے اپنی معشوقہ کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے پر عاشق انجا گوڑ کی حرکتوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔یہ واقعہ سرسوتی نگر میں پیش آیا تفصیلات کے بموجب بانسواڑہ منڈل کے سومیشور موضع سے تعلق رکھنے والی شدیشوری کی ملاقات اے بی وی پی کے ریاستی قائد انجا گوڑ سے ہوئی تھی انجا گوڑ نے ویمنس ڈگری کالج میں نشست دلائی تھی اور شدیشوری اپنے بھائی کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہ رہی تھی انجا گوڑ اور شدیشور کے درمیان گذشتہ دو سال سے عشق چل رہا تھا اور یہ بات سرعام ہونے پر شدیشوری نے انجا گوڑ سے شادی کے بارے میں ارادہ ظاہر کرنے پر انجا گوڑ نے شادی سے انکار کرنے پر شدیشوری نے نیند کی گولیاں لے کر خودکشی کرنے کی کوشش جس پر انہیں فوری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ اس بارے میں پولیس سے دریافت کرنے پر بتایا کہ انجا گوڑ کے شادی سے انکار پر شدیشوری نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی اس بارے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اے بی وی پی کے ضلع کنونیر واسو نے بتایا کہ انجا گوڑ کی حرکتوں سے اسے اے بی وی پی سے معطل کیا گیا ہے اور یہ واقعہ بدبختانہ ہے۔