حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) عاشق سے فون پر بات اور ملاقات کے بعد رات دیر گئے محبوبہ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 16سالہ کے رینو کا جو سورارم علاقہ کے ساکن کے جگن کی بیٹی تھی باوثوق ذرائع کے مطابق کل رات رینوکا نے اپنے عاشق سے بات کی تھی اور رات 9 بجے اس سے ملاقات بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق رینوکا کا عاشق اس سے ملاقات کیلئے آیا تھا اور رات تقریبا ساڑے گیارہ بجے اس لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔