حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : معین آباد کے علاقہ میں ایک عاشق جوڑے نے خود کشی کا اقدام کیا تاہم پھانسی لے کر خود کشی کرنے کی اس کوشش میں لڑکی بال بال بچ گئی اور لڑکا فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ معین آباد کے حدود میں واقع سرنگل علاقہ میں پیش آیا ۔ جہاں شیشوں کی ایک بند فیکٹری میں 25 سالہ خانگی ٹیچر نوین اور اس کی محبوبہ اجولہ نے مبینہ طور پر انتہائی اقدام کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے افراد خاندان ان دونوں کی شادی کے لیے تیار نہیں تھے ۔ دونوں نے ایک ساتھ پھانسی سے لٹکر خود کشی کوشش کی تاہم اجولہ کے گلے کی رسی ٹوٹ کر وہ نیچے گر پڑی اور نوین خود کشی کے ذریعہ فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔