عازمین حج کے کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ

سرپور ٹاؤن۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن جماعت اسلامی ہند شاخ صدر محمد منصور احمد نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے تشکیل کے بعد اس مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اور حج سے متعلق فارم کی خانہ پُری اور پاسپورٹ کی اجرائی میں کافی دشواریاں پیش آئی تھی جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد حج بیت اللہ کی سعادت اور حج کے فارم داخل ہونے سے محروم ہوگئے ہیں۔ اس لئے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے ذمہ داروں سے مطالبہ ہے کہ تلنگانہ ریاست کے حج کوٹہ میں اضافہ کرتے ہوئے پاسپورٹ دوبارہ داخل کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ سینکڑوں افراد کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوئی۔ انہوں نے خصوصی طور پر مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 70 سال کے مکمل کرنے والوں کو علیحدہ طور پر دوبارہ موقع فراہم کرنا چاہئے تاکہ تلنگانہ ریاست کے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے ساتھ انصاف ہو۔