عازمین حج پرحملوں کی مبینہ سازش ، دو اسرائیلیوں پر مقدمہ

ریاض۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو عرب اسرائیلی شہریوں پر پیر کو عازمین حج پر حملوں کی مبینہ سازش پر سعودی عدالت میں مقدمہ زیردوراں ہے۔ اس سلسلہ میں اے ایف پی نے فردجرم کی نقل اور مقامی میڈیا کے ذرائع سے حاصل کی جس کے مطابق دو مشتبہ افراد جو مملکت میں مسافر کی حیثیت سے داخل ہوئے تھے جبکہ سعودی اسلامی ممالک میں نہایت مقدس درجہ کا حامل ہے۔ ان دو عرب باشندوں پر الزام ہیکہ وہ بدنام زمانہ ’موساد‘ جو اسرائیلی ایجنسی ہے، اس نے سازش کی تھی کہ ’’زمانۂ حج‘‘ میں جو اس سال اگست میں ہونے والا ہے اور ان میں سے دوسرے پر الزام ہیکہ اس کے تعلقات دولت اسلامیہ دہشت گرد گروپ سے ہیں۔ روزنامہ ’’عکاظ‘‘ اور روزنامہ ’’الریاض‘‘ نے کہاکہ دونوں عرب اسرائیلی شہریوں کے خلاف مقدمہ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کب گرفتار کیا گیا۔ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ تاہم دونوں کے درمیان صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ طاقتور سعودی حکمراں محمد بن سلمان نے امریکہ کے دورہ کے موقع پر ایک انٹرویو میں جو اپریل کے آغاز میں ہوا تھا، کہا تھا کہ اسرائیل کو بھی اپنی سرزمین کے حصول کا حق ہے۔