شمس آباد /9 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شمس آباد کے موضع بڑا گولکنڈہ میں 5 ڈسمبر کو آوٹر رنگ روڈ پر کار نے لاری کو ٹکر دے دی تھی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ شمس آباد رورل انسپکٹر مسٹر اوما مہیشور راؤ نے کہا کہ سڑک حادثہ میں ہلاک شخص چندرا شیکھر ریڈی کا اصل نام جی وینکٹ راؤ ہے جو ایک عادی ملزم ہے جس پر مختلف کیسوں میں دس مقدمات میں ملوث ہے ۔ تروپتی میں چیٹنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد وہ مسلسل کئی کیسوں میں ملوث ہے ۔ جس میں دو اغواء کے کیس بھی شامل ہیں ۔ وینکٹ راؤ زیادہ تر لڑکیوں کو اپنی جال میں پھنساکر ان سے شادی کرکے ان کے پاس رقم لیکر فرار ہوجاتا تھا ۔ اب تک اس نے چار خواتین سے شادی کرکے فرار ہوگیا ۔ چیٹنگ کیس میں اسے یکم جولائی کو جیل لے جایا جارہا تھا ۔ اس وقت وہ پولیس عہدیداروں کو دھوکہ دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔ جس کیوجہ سے اونگول پولیس اسٹیشن سے وابستہ چار پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا تھا ۔