حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ چندرائن گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 24 سالہ کرن نے خودکشی کرلی۔ یہ شخص شراب نوشی کا عادی تھا۔ جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ یہ شخص پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے۔ روزانہ کے معمول کی طرح وہ اپنے گھر شراب کے نشہ میں پہونچا، اس دوران بیوی سے اس کا جھگڑا ہوگیا جس کے بعد اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔