حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد علاقہ سے پولیس نے ایک بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا جو کوریئر بوائے کے بھیس میں سرقہ کی وارداتیں انجام دیتا تھا۔ بلارم پولیس نے شبہ کی بنیاد پر 33سالہ کے شیوا راجا کو گرفتار کرکے حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جس کے بعد اس نے اپنے جرم کو قبول کرلیا۔ پولیس نے خود اس کے اقبال جرم پر حیرت کا اظہار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جگت گیری علاقہ کا ساکن شیوا راما کرشنا فی الحال بیروزگار تھا۔ یہ سارق 16سے زائد وارداتوں میں ملوث بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس نے 16موٹر سیکلیں ، لیاپ ٹاپ اور موبائیل فونس کا سرقہ کیا جن کی مالیت 5لاکھ 20ہزار روپئے سے زائد بتائی گئی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔