عادی رہزن اور روڈی شیٹر پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار

ملزمین جیل روانہ، ڈی سی پی ساؤتھ زون کا بیان
حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور رہزنی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے پر انہیں پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا جارہا ہے۔ آج ساؤتھ زون پولیس نے ایک اور عادی رہزن سہیل علی عرف آغا ساکن امان نگر ( اے ) یاقوت پورہ اور روڈی شیٹر واجد خان پر پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنانے بتایا کہ سہیل 14 رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور وہ راہ چلتی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین اڑالیا کرتا تھا۔ اپنی غیر قانونی سرگرمیوں سے وہ مقامی عوام کو خوفزدہ کررہا تھا اور اسے گرفتار کرکے جیل بھیجنے کے باوجود قانون اس پر اثر انداز ہونے میں ناکام رہا۔ جس کے نتیجہ میں کمشنر پولیس مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے ساؤتھ زون پولیس کی رپورٹ پر سہیل کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔