جمعرات , دسمبر 12 2024

عادل آباد میں پولیس کا کارڈن سرچ

عادل آباد ۔ 27 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے محلہ بنگاری گوڑہ میں ضلع ایس پی مسٹر وشنواس و واریر کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ کے ذریعہ گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ ڈی ایس پی نرسمہاریڈی کی نگرانی میں 80 پولیس اہلکار بشمول 20 خواتین کے اس تلاشی مہم میں حصہ لیا ۔ اس دوران 34 عدد موٹر سیکل ‘ 23 عدد آٹو رکشہ اور ایک عدد ٹریکٹر بغیر دستاویزات والے ضبط کئے گئے ۔ کارڈن سرچ کے اس موقع پر مقامی افاد کے تعاون پر پولیس عہدیداروں نے انہیں اظہارتشکرجہاں ایک طرف کیا دوسری طرف مقامی افراد کو مشورہ دیا کہ وہ غیر مقامی افراد کو پناہ دینے سے گریز کریں ۔ غیر مقامی فرد کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دینے کی خواہش کی گئی ۔ پولیس کی اس کارروائی میں سرکل انسپکٹرز مسرس وی شریش ‘ کے ناگاراجو ‘ پردیپ کمار ‘ جی سریش ٹرافک ‘ این ستیہ نارائنا کے علاوہ سب انسپکٹرز میں جادو گنونت ‘ ہری بابو ‘ سید مجاہد ‘ پی راجو ‘ چندر شیکھر ‘ پربھاکر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT