اندرون 20 منٹ ایجنڈہ کے 18 نکات کی منظوری
عادل آباد 30 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد مجلس بلدیہ کا ماہانہ اجلاس صدرنشین شریمتی آر منیشا کی صدارت میں منعقد ہوا اور صرف دس منٹ میں 20 نکات کے منجملہ 18 نکات کو منظوری دے دی گئی۔ ایجنڈہ کاپی ایک دن قبل وصول ہونے پر مسٹر فاروق احمد نے کمشنر بلدیہ سے ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ بی جے پی اور کانگریس پارٹی اراکین بلدیہ نے مختصر وقفہ میں اجلاس کے اختتام پر اپنی سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے صدرنشین بلدیہ کو عوامی مسائل پر توجہ دینے اور عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ جنھیں نظرانداز کرنے پر ان قائدین نے کمشنر بلدیہ مسٹر پی ناگا ملیشور راؤ کے چیمبر میںکمشنر بلدیہ سے وضاحت طلب کی۔ بعدازاں اُنھوں نے میڈیا سے مخاطب ہوکر کہاکہ ٹی آر ایس اراکین کی خاطر خواہ بلدیہ میں تعداد ہونے کی بناء پر متفقہ طور پر ایجنڈے کو منظوری دی جارہی ہے۔ ماہانہ منعقد ہونے والے اجلاس میں بلدی حلقہ کے تعلق سے عوامی بنیادی مسائل پر غور و خوض کرنا لازمی قرار دیا اور کہاکہ عوام اپنے مسائل کی یکسوئی کی خاطر اراکین بلدیہ کو انتخابات میں منعقد کراتی ہے۔ مسلسل ہر ماہ اسی طرز کے اجلاس پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کو جمہوریت کا مذاق قرار دیا۔ اس اجلاس میں مسٹرعروج خان و دیگر بلدی کونسلرس موجود تھے۔