حیدرآباد۔/27اگسٹ، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ایک چھ سالہ لڑکی کی اس کے پڑوسی طالب علم نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کی۔ نرمل رورل سرکل انسپکٹر اے رگھو نے کہا کہ ملزم انٹر سیکنڈ ایر کا طالب علم ہے جس نے گزشتہ پندرہ دن کے دوران دو موقعوں پر مبینہ طور پر لڑکی کو اپنے گھر لے جاکر عصمت ریزی کی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم بھی نابالغ ہے۔انسپکٹر رگھو نے کہا کہ ’’ لڑکی چونکہ لڑکے سے واقف تھی اس لئے اس کے ساتھ چلی گئی تھی‘‘۔ لڑکی کے ماں باپ کی شکایت کی بنیاد پر لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے ہاسپٹل روانہ کردیا گیا۔ ملزم مفرور ہے اور پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔