عادل آباد۔ یکم فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کانگریس کمیٹی عادل آباد کے زیر اہتمام مستقر عادل آباد کے ڈائٹ میدان میں تلنگانہ سطح کے اضلاع کے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کرنے کی خاطر کرکٹ میچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ضلع نظام آباد، آرمور، نرمل، اوٹنور کے علاوہ مستقر کے جملہ 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ کھیلوں کا رسمی طور پر افتتاح مسٹر دامودر ریڈی صدر نشین ڈی سی سی بنک چیرمین، مسٹر سنجیوریڈی صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی نے بالترتیب بلے بازی، گیند بازی کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ کھیل کا آغاز کرنے مسٹر ساجد خان نے سکہ اچھالتے ہوئے نظام آباد ٹیم کو بلے بازی کرنے کا موقع دیا۔ 9روزہ کھیلے جانے والے کرکٹ کھیلوں کے ان مقابلوں میں مزید مقامات سے بھی کھلاڑیوں کی ٹیم شرکت کرنے کی تصدیق کی گئی ہے
جبکہ اس موقع پر مسٹر سعید خان، محمد مرتضیٰ سابق کونسلر، محمد جابر، شکیل احمد، ناگیش سابق کونسلر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔ کھیلوں کی آرگنائزیشن سلطان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جہاں ایک طرف کیا جارہا ہے وہیں دوسری طرف مسٹر ساجد خاں ٹاؤن کانگریس کمیٹی صدر نے کھیلوں کا انعقاد عمل میں لانے ہر ممکن کوشش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ نچلی سطح سے کھیل کود کے میدان میں آگے بڑھنے سے اسٹیٹ اور نیشنل سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کا کھلاڑیوں میں حوصلہ پیدا ہوسکتا ہے۔