عادل آباد 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد میں آسرا اسکیم کے تحت مستحق افراد میں پائی جانے والی مایوسی کے پیش نظر مسٹر پاپل شنکر کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اہتمام شہر کے قلب سے گذرنے والی قدیم قومی شاہراہ پر پنجاب چوراستہ پر سینکڑوں معمر مرد و خواتین، بیوہ گان اور جسمانی معذورین نے بڑے پیمانہ پر دھرنا منظم کیا ۔ بی جے پی قائدین میں مسٹر جوشی، مڈوی راجو ریاستی حکومت کے خلاف جہاں ایک طرف نعرے بلند کرتے ہوئے آر ڈی او کو طلب کررہے تھے وہیں دوسری طرف حالیہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے شکست خور دہ رکن اسمبلی پاپل شنکر نے میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کہ عادل آباد میں 80 فیصد افراد حسب معمول و طبقات وظائف سے محروم ہوچکے ہیں۔ 90 فیصد جسمانی معذورین کی نشاندہی
اس موقع پ رکراتے ہوئے حکومت کی کارکردگی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاستی حکومت کی پالیسی کے تحت پر مستحق ہونے کے باوجود وظیفہ جات فراہم نہیں کئے جارہے ہیں ۔ بی جے پی قائد نے ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن اور ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا سے مطالبہ کیا کہ وہ مزید سروے کرتے ہوئے مستحق افراد کو اسرا اسکیم کے تحت فائدہ پہنچائیں بصورت دیگرآئندہ ماہ بڑے پیمانہ پر نہ صرف دفتر ضلع کلکٹریٹ کا گھیراوکیا جائے گا ہے کہ اسمبلی کا گھیراو کرنے کا بھی انتباہ دیا۔ تقریبا ایک گھنٹہ پنجاب چوک پر دھرنا کے بنا پر شاہراہ سے گذرنے والی حسب معمول آمد و رفت کافی متاثر دیکھی گئی جبکہ اس موقع پر ون ٹاون سرکل انسپکٹر مسٹر ایل رگھو اپنی جمعیت کے ساتھیں میں مسٹر قیوم بھائی، کریم و دیگر پولیس اہلکاروں کی مدد سے ٹریفک کو بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی۔