عادل آباد۔3فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن رائے دہی کے موقع پر مجلس صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی کی جانب سے کانگریس صدر مسٹر اتم کمار ریڈی ‘ قانون ساز کونسل کانگریس قائد مسٹر محمد علی شبیر پر کئے گئے حملہ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے عادل آباد کانگریس کمیٹی کی جانب سے سابق ریاستی وزیر مسٹر سی رامچندر ریڈی کی قیادت میں مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹچوک پر احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے مخاطب ہوکر مسٹر سی رامچندر ریڈی نے مسٹر اسد الدین اویسی کو فوری گرفتار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا پولیس اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر ساجد خان سابق زرعی مارکٹ کمیٹی صدور مسٹر سنجیو ریڈی ‘ نرسنگ راؤ ‘ سابق بلدیہ چیرمین مسٹر ڈگمبر راؤ پاٹل ‘ بلدیہ کونسل اے اجئے کمار ‘خلیل خان ‘ اؤن میناری ٹی صدر شکیل احمد‘ صابر احمد ‘ محمد کلیم ‘ سینئر قائد سعید خان و دیگر مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس دھرنے کی وجہ سے ٹریفک متاثر رہی ۔