عادل آباد میں سہ لسانی مشاعرہ

عادل آباد۔/31مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر ادھاری نارائن صدر تلنگانہ رچیتلا ویدیکا( تلنگانہ مصنفین فورم ) عادل آباد کی اطلاع کے بموجب 2جون بروز پیر بمقام شیشو مندر ہائی اسکول ونائک چوک بوقت 4بجے شام جشن قیام تلنگانہ کے عنوان پر سہ لسانی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس میں اردو، تلگو، ہندی، مراٹھی کے شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔ بعد ازاں غزل و گیت ساز پر پیش کئے جائیں گے۔ اس پروگرام کا ٹی وی چینلس بھی ٹیلی کاسٹ کریں گے۔ مقامی تمام شعراء سے بپابندی وقت شرکت کرتے ہوئے اپنا کلام پیش کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔

Leave a Comment