عادل آباد میں خدمت خلق اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر جلسہ

عادل آباد ۔ 21 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ منظور صدر صفا بیت المال کی اطلاع کے بموجب 22 نومبر ہفتہ کو بعد نماز عشاء صفا بیت المال شاخ عادل آباد کے زیراہتمام جلسہ عام بعنوان خدمت خلق اور ہماری ذمہ داریاں زیرصدارت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا منعقد ہونے جارہا ہے ۔ بحیثیت مہمان خصوصی مولانا عبدالقوی ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کے علاوہ مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر ندوی و مرکزی صدر صفا بیت المال مولانا غیاث احمد ارشادی بھی مخاطب کریں گے ۔