عادل آباد۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند شاخ عادل آباد کے زیراہتمام 4جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام سنٹرل گارڈن ( ٹی این جی اوز ہو) عادل آباد میں’’ جلسہ سیرت محسن انسانیتؐ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے جس میں ناظم علاقہ شمالی تلنگانہ جناب احمد عبدالحلیم‘ حُب رسولؐ اور اس کے تقاضے پر جناب حافظ فیض الدین حیدرآباد ‘’’ کی محمدؐ سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں‘‘ پر جناب حافظ رشاد الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند ‘نبی کریمؐ کی سیرت مثالی نمونہ پر خطاب فرمائیں گے جبکہ اختتامی تقریر جناب عبدالعزیز سکریٹری جماعت اسلامی ہند کا مستقبل اور داعیانہ مشن پر مخاطب کریں گے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام رہے گا ۔ مقامی جماعت اسلامی صدر مسٹر عتیق الرحمن نے دوست احباب کے ساتھ شرکت کی گذارش کی ہے ۔