عادل آباد میں ادارہ ادب اسلامی کا مشاعرہ

عادل آباد /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ادارہ ادب اسلامی شاخ عادل آباد مسٹر رحیم راہی کی اطلاع کے بموجب ادارہ کا ماہانہ مشاعرہ 13 جون بروز ہفتہ 9 بجے شب درسگاہ اسلامی مدینہ مسجد عادل آباد میں منعقد ہوگا ۔ جس کیلئے طرح ’’ ہمارا ہاتھ کسی فرد معتبر سے ملا ‘‘ دیا گیا ہے ۔ بیرونی شعراء اپنا کلام رحیم راہی پان شاپ نزد وٹرنری ہاسپٹل کے پتہ پر ارسال کرسکتے ہیں۔ مسٹر ایم اے ہادی نائب صدر ، عزیز بشیر معتمد نشر و اشاعت نے ادب دوست حضرات سے شرکت کی خواہش کی ۔ جبکہ ڈاکٹر ایم اے قدیر کو ان کی ادبی خدمات پر بہترین ادیب ’’ ایوارڈ ‘‘ مسٹر شفیق احمد اطہر اور جناب رحیم راہی کو شعری خدمات پر یوم تاسیس و جشن تلنگانہ کے موقع پر مستقر عادل آباد کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ترون جوشی کے بدست گلپوشی ، شال پوشی و نقد رقم 10,116 روپئے دئے جانے پر مسٹر ایم اے ہادی نائب صدر ادارہ ادب اسلامی ڈاکٹر صادق حسین ، واجد علی خان جاوید ، شوکت علی شوکت و عہدیداران اراکین نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاستی وزیر ضلع کلکٹر ضلع ایس پی سے اظہار تشکر کیا ۔