عادل آباد میں آج جلسہ استقبال رمضان

عادل آباد 6 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند شاخ عادل آباد کے زیر اہتمام مستقر عادل آباد کے مسجد گلزار محلہ لکل گوڑہ میں 7 جون اتوار بعد نماز مغرب ’’استقبال رمضان ‘‘ کے عنوان پر مہمان خصوصی جناب ملک معتصم خان رکن شوری جماعت اسلامی تلنگانہ و اڈیسہ مخاطب کریں گے ۔ نبی کریم ﷺ ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اپنے ساتھیوں کو اس ماہ مبارک کی رحمتوں اور برکتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار کرتے تھے ۔ اسی اسوہ نبویؐ کے اتباع میں استقبال رمضان پروگرام منعقد کیا جارہا ہے آپ سے التماس ہے کہ دوست احباب کے ساتھ شرکت کریں۔