یلاریڈی ۔26 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پرائمری زرعی امداد انجمن کا عادل آباد کے مودھول PACC عہدیداروں نے دورہ کیا ۔ اس موقع پر لنگم پیٹ سنگل ونڈو کی ترقیات کے بارے میں چیرمین سمپت گوڑ سے دریافت کیا ۔ سنگل ونڈو کے ذریعہ باریک چاول ‘ کھاد کی خریداری سنٹرس ‘ NDCCB کے ذریعہ کسانوں کو دیئے جارہے تفصیلات کی ستائش کی ۔ دورہ کرنے والوں میں مودھول سی ای او سریدھر ریڈی ‘ چیرمین سریندر ریڈی ‘ سائیلو اور لنگم پیٹ عملہ میں جئے پال ریڈی ‘ لکشمن ‘ زاہد علی اور دوسرے موجود تھے ۔