عائشہ میراں کیس: ستیم کی رہائی پر اسد اویسی کی برہمی

حیدرآباد: اے ائی ایم ائی ایم صدراسدالدین اویسی مرکز ی او رریاستی حکومت پر زوردیا کہ وہ پولیس افیسروں کی جوابدہی کے موثر لائحہ عمل تیار کرے‘ تاکہ غیر جانبدارنہ تحقیقات کے ذریعہ بے قصور لوگوں کو سزاء سے محفوظ رکھا جاسکے۔

وہ عائشہ میراں کیس میں ستیم بابو کی رہائی پر اپنا ردعمل پیش کررہے تھے۔دکن کرانیکل میں شائع خبر کے مطابق حیدرآباد رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ اگر اس قسم کا کوئی میکانزم نافذ کیاجاتا ہے تو ستیم بابو کی طرح کوئی بے قصور متاثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ جب عدالت نے اپنے تجزیہ میں تحقیقاتی عہدیداروں کے متعلق منفی مشاہدے کا اظہار کیا تب کسی پارٹی نے بھی متعلقہ عہدیداروں کی جوابدہی پر زور نہیں دیا ہے۔اویسی نے ستیم بابو کے مسلئے کو ایک سنجیدہ کیس قراردیا جس کے لئے عہدیداروں کو جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک موضوع وقت ہے جب بے قصور نوجوان جن کے خلاف پولیس جبری مقدمات دائر کرتے ہوئے انہیں ماخوذ کرنے کی کوشش کررہی ہے تو تمام سیاسی پارٹیوں کو ملکر اس قسم کے واقعات سے نمٹنے کی تیار ی کرنے کی ضرورت ہے۔