ظہیر آباد 7مارچ (راست) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن اے آئی آئی ٹی اے ضلع میدک کے سکریٹری نشر و اشاعت جناب محمدمعین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ آئیٹا ظہیر آباد یونٹ کے زیر اہتمام ایک ماہانہ اجلاس بعنوان قرآن اور سائنس 9 مارچ پیر بوقت بعد مغرب بمقام عوامی ہائی اسکول روبرو مسلم شادی خانہ ظہیر آباد زیر صدارت صدر آ:یٹا ضلع میدک منعقد ہوگا جس میں ایک مذاکرہ بھی ہوگا ۔ نیز صدر ادارہ ادب اسلامی ظہیر آباد ڈاکٹر نوید جلیل اور شکیل ظہیر آبادی بھی اپنا کلام سنائیں گے صدر آئیٹا ظہیر آباد سید یوسف‘ سکریٹری خواجہ نظام الدین میڈیا سکریٹری سید اظہر الدین اور ممبر ڈسٹرکٹ اڈوائزری کونسل ضلع میدک جناب محمد ناظم الدین غوری نے حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے تمام اساتذہ سے اس اجلاس میں شرکت کر کے استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے۔