آئی بی گیسٹ ہاؤس کے روبرو پرچم کشائی، حامیوں کا جوش و خروش
ظہیرآباد /29 مارچ (ای میل) تلگودیشم پارٹی کا قیام آج سے 34 سال قبل عمل میں آیا۔ آنجہانی این ٹی آر نے تلگودیشم پارٹی قائم کی، جس کی آج 34 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 1982ء سے پہلے ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی، اس علاقہ کے عوام نے کانگریس سے بیزار ہوکر این ٹی راما راؤ کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور انھیں خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں لوگوں نے پارٹی کے قیام کے 9 ماہ کے اندر این ٹی آر کی قیادت میں تلگودیشم کو اقتدار سونپ دیا اور ہندوؤں اور مسلمانوں نے پارٹی کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا۔ یہی وجہ ہے کہ تلگودیشم کے دور اقتدار میں حیدرآباد میں فسادات نہیں ہوئے۔ این ٹی راما راؤ ہائی ٹیک سٹی بنانا چاہتے تھے، جن کی خواہش کی تکمیل این چندرا بابو نائیڈو نے کی۔ اس موقع پر صدر ٹاؤن سید مسعود حسین نے آئی بی گیسٹ ہاؤس کے سامنے پرچم کشائی کی اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انچارج وائی نروتم، صدر منڈل ٹاؤن ناگ شیٹی راٹھور، محمد یوسف سابق حج کمیٹی رکن، محمد تنظیم سابق میونسپل وائس چیرمین، محمد عبد اللہ، محمد یونس کونسلر، رام چندر، سرینواس، سریش، محمد شریف، محمد معراج، گھال ریڈی، سریکانت، جے پال مدراج کے علاوہ پارٹی کے سیکڑوں حامی موجود تھے۔