ظہیر آباد 3 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نئی ریاست تلنگانہ کے آج یوم تاسیس کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچموں کی کشادگی کے ضمن میں آئی جس کے ساتھ ہی 2 تا 7 جون سرکاری طور پر جشن منانے کا آغاز ہوگیا۔ کانگریس پارٹی ظہیر آباد ٹاون کی جانب سے یکم جون کے آغاز شب کے موقع پر مشعل جلوس نکال کر یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر امبیڈکر چوک کے قریب ایک کلچرل پروگرام بھی انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ بعدازاں یکم جون کو 12 بجے شب پارٹی آفس میں سرکردہ قائدین و سرگرم کارکنوں محمد خواجہ میاں ، محمد معز الدین ، محمد فاروق علی ، محمد حسین خان ، محمد ماجد ،اختر حسین ،بی ستیش ،جئے راج ،سمپت کمار ،سیف الدین غوری ،ارون کمار ، محمد فخر الدین ،محمد خواجہ معین الدین ، محمد صفی اور دوسروں کی موجودگی میں صدر کانگریس ظہیر آباد ٹاون کنڈیم نرسملونے کیک کاٹ کر نئی ریاست تلنگاہن کے قیامکا پر جوش استقبال کیا ۔ ٹی آر ایس کی حمایت سے بھی لائف اسٹائل کامپلکس کے روبرو ایک کلچرل پروگرام کا انعقاد عمل میںلایا گیا جس میں پیرٹی کے سرکردہ قائدین کے مانک راو ،لکشما ریڈی ،جی وجئے کمار ، مرلی کرشنا گوڑ ،ناما روی کرن ، محمد کلیم ،محمد یعقوب ،بھیم رنشی ،غوث الدین غوری ،سید حسنی اکبر ،گورے میاں سکندر ، محمد حلیم کے بشمول دیگر نے شرکت کی ۔ بعدازاں اسی شب 12 بجے کے ساتھ ہی ٹی آر ایس کے سرکردہ قائدین و سرگرم کاکنوں کی ایک کثیر تعداد نے قومی شاہراہ کے چوراستہ پر نصب گھنٹے تک مسلسل زبردست آتشبازی کے ذریعہ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام پر اپنی بے پناہ مسرتوں کا اظہار کیا ۔ صدر تلنگانہ دین جی اوز یونین جی جنرادھن نے بھی یونین کے دیگر عہدیداروں و اراکین کے ہمراہ آتشبازی کے ذریعہ متحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔