ظہیرآباد ۔ 25 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس اسٹیشن ظہیرآباد کے حدود میں کل رات تقریباً ایک بجے بائی پاس ہائی وے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں لاری ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں ایریا ہاسپٹل میں علاج کے دوران اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ تفصیلات کے بموجب ممبئی سے ایک ما بردار لاری حیدرآباد جا رہی تھی کہ ظہیرآباد بائی پاس ہائی وے پر اس سمت سے آنے والا ایک ٹپر اوورٹیک کر کے اچانک اس کے سامنے آگیا ‘ جس کے نتیجہ میں لاری سے متصادم ہوگئی جبکہ لاری ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر ظہیرآباد ٹاؤن بی ستیہ نارائنا نے پولیس جوانوں کے ہمراہ جائے حادثہ پہنچنے کے بعد حسب ضابطہ کارروائی انجام دے کر زخمی کو ایریا ہاسپٹل شریک کرا دیا ۔ جہاں وہ علاج کے دوران اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ لاری ڈرائیور ہریانہ کا رہنے والا تھا ۔ پولیس نے نعش کو مردہ خانہ میں منتقل کر کے اس کے ورثاء کو اس حادثہ کی اطلاع دے دی ہے ۔