ظہیرآباد۔17ڈسمبر ( راست) جناب شہزادہ میر آصف علی پڑپوتے حضرت ٹیپو سلطان میسور نے اپنے دورہ بیدر جلسہ عام کے بعد واپسی کے دوران ظہیرآباد ڈائمنڈ ٹیکسیس شوروم میں مختصر توقف کیا ۔ ظہیرآباد کے نوجوانوں ‘ سیاسی مذہبی قائدین نے ان کی شال و گلپوشی کی اور ان کا خیرمقدم کیا ۔ ان کے ہمراہ ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر شامل تھے ۔ جناب مجاہد سیٹھ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان ملک کے ہر علاقوں میں ان کی بہادری کی پہچان موجود ہے اور کس طرح انہوں نے ملک کی آزادی میں اپنا نمایاں مقام ہے ۔ اس موقع پر جہانگیر قریشی فلور لیڈر بلدیہ ‘کونسلر مجاہد سیٹھ معز معاون رکن بلدیہ ‘ محمد علی سینئر کانگریس لیڈر اور عنایت کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی۔