ظہیرآباد۔16اکٹوبر ( راست ) آل نڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن AIITA ضلع میدک کے میڈیا سکریٹری جناب سیداظہر الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ کے دریعہ اساتذہ کو اسلامی نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے اور نئے تقررشدہ ودیا والینٹرس کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ ضلع میدک کے تمام اردو میڈیم ودیا ولینٹرس کا سہ روزہ تربیتی کیمپ 17 اکٹوبر تا 19اکٹوبر صبح 9بجے تا شام 5بجے ہوگا ۔ ایس جی ٹی کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ظہیرآباد اور آر ایل آر ہائی اسکول ظہیرآباد مراکز ہوں گے جبکہ اسکول اسسٹنٹس کیلئے ڈائیٹ میدک سنٹر ہوگا ۔ تمام ودیا والینٹرس کیلئے تربیت لازمی ہے ۔ استفادہ کی خواہش کی گئی ہے ۔ یہ تربیت RVMکی جانب سے منظم کی گئی ہے ‘ ماہر اساتذہ تربیت دیں گے ۔