ظہیرآباد ۔ یکم ۔ فبروری ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر مقبول احمد مقبول اسویٹ پروفیسر اودگیر مہاراشٹرا نے کہا کہ مشاعروں کا انعقاد اردو زبان کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ نئی نسل کو زبان و ادب سے جوڑنے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ وہ لٹریری فورم ظہیرآباد کے زیراہتمام منعقدہ مشاعرہ سے خطاب کررہے تھے ۔ مشاعرہ کا آغاز حافظ و قاری عبدالرحیم کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ سرپرست لٹریری فورم جناب شفیع الدین ایڈوکیٹ نے خیرمقدم تقریر کی ۔ جناب سعد اللہ خان سبیل نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ، مہمان خصوصی ڈاکٹر مقبول احمد مقبول فیاض علی سکندر منیر ساخر ، سعد اللہ خان سبیل ، شفیع الدین شفیع ، فیض عباسی نے اپنا کلام پیش کیا ۔ اس موقع پر سینئر صحافی جناب سید منیرالدین کی صحتیابی پر گلپوشی اور شالپوشی کی گئی ۔ جناب غوث الدین نظامی ، ظہور احمد کے علاوہ باذوق سامعین کی کثیر تعداد نے اس مشاعرہ میں شرکت کی ۔