ظہیرآباد۔21نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد مسٹر کے مانک راؤ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے 32.48 کروڑ روپئے منظور کئے جانے کا انکشاف کیا اور کہا کہ منظورہ رقم سے 61خستہ حال سڑکوں کو بی ٹی روڈ میں تبدیل کیا جائے گا ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 32.48 کروڑ روپئے کی کثیر رقم منظور کرنے پر ریاستی چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘ ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ ‘ ریاستی وزیر پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ اور رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر بی بی پاٹل سے اظہار تشکر کیا ہے اور امیدظاہر کی کہ ریاستی حکومت ظہیرآباد کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے فراخدلانہ فنڈس کی اجرائی کو یقینی بنائے گی ۔