ظہیرآباد /30 جون ( راست ) نوجوان احساس ٹرسٹ ظہیرآباد کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں غریب مسلمانوں میں ماہ رمضان کا راشن پیاکیج سید شاہ عزیز الدین قادری صدر ہری مسجد کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آیا ۔ اسی طرح جملہ 25 افراد میں راشن پیاکیج کو تقسیم کیا گیا ۔ مولانا عبدالمجیب قاسمی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ کافی افضل برکت کا مہینہ ہے ۔ انہوں نے احساس ٹرسٹ کے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی ۔ راشن پیاکیج کو تقسیم کیا ۔ اس موقع پر مفتی عبدالسبور عبدالمجید قاسمی کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ نوجوانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی ۔