ظہیرآباد میں آج اجتماع عام اہلحدیث

ظہیرآباد /11 مئی ( راست ) امیر جماعت اہلحدیث سید عتیق الرحمن کے بموجب ظہیرآباد میں اجتماع عام بعنوان حالات معاشرہ بروز منگل 12 مئی بعد نماز مغرب بمقام جے جے گارڈن فنکشن ہال نزد ریلوے گیٹ مین روڈ پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں شیخ ظفر الحسن مدنی مقرر پیس ٹی وی شیخ عبدالحبیب مدنی جناب میر احمد علی ضلعی امیر اہلحدیث شیخ معصوم عالم امام و خطیب مسجد زہرہ مخاطب کریں گے ۔ جلسہ عام کی صدارت شیخ عبدالرحیم مکی امیر جمعیت اہل حدیث تلنگانہ کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب فریدالدین سابق ریاستی وزیر شرکت کریں گے ۔ خواتین کیلئے علحدہ پردے کا معقول نظم رہے گا ۔