سنگاریڈی /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے ظہیرآباد اور کونڈاپور میں یکم مئی تا 5 جون خصوصی گرمائی کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس خصوص میں ضلع کلکٹر میدک مسٹر رونالڈ روز نے جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی میں پوسٹر کا رسم اجراء کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے بتایا کہ سرکاری اسکولس ، ہاسپٹلس ، اے بی وی پی اسکولس کے 7 ویں تا دسویں جماعت کے 500 طلباء کا انتخاب عمل میں لاتے ہوئے خصوصی گرمائی کلاسیس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ کونڈا پور کے سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکول میں 250 طلباء اور ظہیرآباد سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکول میں 250 طلباء کیلئے گرمائی کلاسیس منعقد کی جائیں گی ۔ منتخب طلباء کو اسپوکن انگلش ، کمپیوٹر تربیت ریاضی اور روبوٹکس نگ لیڈرس پر خصوصی طور پر تربیت دی جائے گی ۔ کم عمر ذہن طلباء کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے 1 باکس ،فلم میکنگ ، وائس فار گرلز ، میوزک اور کوریوگرافی و دیگر کورس شامل ہیں ۔ خواہشمند اولیائے طلباء سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ ایم ای او سے اپنے اپنے بچوں کو ان خصوصی گرمائی کلاسیس میں داخلہ دلواتے ہوئے ان کے مستقبل کو روشن کریں ۔ اس موقع پر ضلع ورنگل جوائنٹ کلکٹر پرشانت پاٹل ، ٹرینی کلکٹر کرشنا آدتیہ ضلع ڈی ای او محمد ناظم الدین اور ضلع پراجکٹ آفیسر ایس ایس اے شیخ یاسمین پاشاہ و دیگر موجود تھے ۔