حیدرآباد۔2مئی( پریس نوٹ) آل انڈیا ریسلنگ فیڈریشن کے دہلی میں منعقدہ انتخابات میںجناب حمزہ بن عمر الجابری( ظفر پہلوان) کو چوتھی مرتبہ بھی تلنگانہ ریسلنگ اسوسی ایشن کا صدر منتخب کئے جانے پر شہریوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ چنانچہ شہر کے علاوہ ریاست تلنگانہ بھر کے مختلف اسپورٹس اسوسی ایشنوں‘ آرگنائزیشنوں نے فیصلہ کیا کہ بہت جلد فتح میدان یا پھر نظام کالج گراؤنڈ پر عظیم الشان پیمانے پر ظفر پہلوان کی تہنیتی تقریب منعقد کی جائے گی ‘ جس میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی کے علاوہ ریاستی وزراء‘ اراکین اسمبلی ‘اراکین قانون ساز کونسل کے علاوہ ملک کے مختلف ریاستوں کے ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیدار شرکت کریں گے ۔ اس تہنیتی تقریب کی صدارت آل انڈیا ریسلنگ فیڈریشن کے صدر مسٹر برج بھوشن سنگھ رکن پارلیمنٹ کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ظفر پہلوان کی تہنیتی تقریب کے ضمن میں استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں شہر کی معروف شخصیتوںکو شامل کیا گیاہے ۔